آئرش لوگ

آئرستانی لوگ یا آئرلینڈی لوگ آئرلینڈ میں رہنے والے یا اس جگہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کہا جاتا ہے۔ آثار قدیمہ کھوج کے مطابق آئرلینڈ میں لگ بھگ 9000 سال سے یہ لوگ رہتے ہیں۔

آئرلینڈ کی آبادی لگ بھگ 63 لاکھ ہے۔ مانا جاتا ہے دنیا میں 5 سے 8 کروڑ لوگوں کے آبا و اجداد آئرستانی ہیں۔ آئرستانی نسب کے لوگ زیادہ تر انگریزی بولنے والے ممالک میں پائے جاتے ہیں جس میں کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ، ارجنٹائن، میکسیکو وغیرہ شامل میں۔ آئرستانی نسب کے لوگ امریکا میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی آبادی میں آئرستانی لوگوں کی تعداد اور سارے ممالک سے زیادہ ہے۔