ایلزبتھ اول
ایلزبتھ اول (انگریزی | Elizabeth) انگلستان کی ملکہ جو ہنری ہشتم کی بیٹی اور مغل بادشاہ جلال الدین اکبر (اکبر اعظم) اور عباس اعظم کی ہمعصر تھی۔ ملکہ این بولین کے بطن سے پیدا ہوئی۔ اس کاعہد برطانیہ میں نشاۃ ثانیہ کا عہد ہے۔ برطانیہ کو اس کی فراست و تدبر سے عروج ہوا۔ ادب اور فنون کو ترقی ہوئی جس کا نقطہ عروج شیکسپیئر کی ذات ہے۔ برطانوی جہاز رانی کو فقید المثال کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ہسپانوی بیڑے کو تباہ کیا گیا۔ ہندوستان اور دیگر مشرقی ممالک میں تجارتی کمپنیاں قائم کی گئیں۔ ان وجوہ کی بنا پر اس کے عہد کو(عہد زریں ) کہا جاتا ہے۔ انکا انتقال 1603ء میں ہوا۔