جارجیا

  
جارجیا
جارجیا
پرچم
جارجیا
نشان

Georgia (orthographic--projection).svg
 

شعار
(جارجیائی میں: ძალა ერთობაშია
ترانہ:  تھاویسوپھلیبا 
زمین و آبادی
متناسقات  
پست مقام
رقبہ
دارالحکومت تبلیسی 
سرکاری زبان جارجیائی زبان،  ابخاز زبان 
آبادی
حکمران
طرز حکمرانی پارلیمانی جمہوریہ 
اعلی ترین منصب سالومے زورابیشویلی 
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 25 دسمبر 1991 
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+04:00 
ٹریفک سمت دائیں 
ڈومین نیم ge. 
آیزو 3166-1 الفا-2 GE 
بین الاقوامی فون کوڈ +995 

جارجیا یا گُرجستان یوریشیا کے قفقاز کے علاقے میں ایک ملک ہے۔ جارجیا مغربی ایشیا اور مشرقی یورپ کے سنگم پر واقع ہے، یہ مغرب میں بحیرہ اسود سے، شمال میں روس سے، جنوب میں ترکی اور آرمینیا سے اور جنوب مشرقی آذربائیجان کی طرف سے ملا ہوا ہے۔ تبلیسی سب سے بڑا شہر اور دار الحکومت ہے۔ جارجیا کا رقبہ 69.700 مربع کلومیٹر (26،911 مربع میل)  ہے اور اس کی 2016 کی آبادی 3.72 ملین افراد پر مشتمل ہے۔ جس میں نمائندہ جمہوریت کے ذریعے حکومت منتخب کی جاتی ہے۔ کلاسیکی دور میں، بہت سی آزاد مملکتیں بھی جارجیا میں قائم ہوئیں۔

چوتھی صدی کے آغاز میں کولچز اور عائی بریا کی سلطنتوں نے مسیحیت کو اپنایا۔ گیارھویں اور بارھویں صدی میں کنگ ڈیوڈ چہارم اور ملکہ تمر کی متحدہ بادشاہت قائم ہوئی جن کے دور حکومت میں جارجیا اپنے سیاسی اور اقتصادی طاقت کے عروج پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد علاقے میں صدیوں تک مختلف بڑی سلطنتوں کا غلبہ رہا جن میں منگول، سلطنت عثمانیہ اور ایران کی مختلف خاندانی حکومتیں شامل ہیں۔

Georgia cities01.png

فہرست متعلقہ مضامین جارجیا

مزید دیکھیے

فہرست ہم نام ریاستیں اور علاقے

Midori Extension.svg