کرغیزستان

جمہوریہ کرغیز
Kyrgyz Republic
  • Кыргыз Республикасы  (کرغیز)
    Kyrgyz Respublikasy
  • Киргизская Республика  (روسی)
    Kirgizskaya Respublika
پرچم Kyrgyzstan
ترانہ: 
محل وقوع کرغیزستان (green)
محل وقوع کرغیزستان (green)
دارالحکومت
and largest city
بشکیک
نسلی گروہ
مذہب
اسلام، روسی آرتھوڈاکس چرچ
آبادی کا نام
  • کرغیز
حکومتوحدانی ریاست پارلیمانی نظام
• صدر
سورونبائی جینبیکوف
• وزیر اعظم
سورنبائی جینبیکوف
مقننہسپریم کونسل
آزادی سوویت اتحاد سے
14 اکتوبر 1924
5 دسمبر 1936
• آزادی کا اعلان
31 اگست 1991
• تسلیم
25 دسمبر 1991
رقبہ
• کل
[] (87th)
• پانی (%)
3.6
آبادی
• 2015 تخمینہ
6٫000٫000 (110th)
• 2009 مردم شماری
5٫362٫800
• کثافت
27.4/کلو میٹر2 (71.0/مربع میل) (176th)
جی ڈی پی (پی پی پی)2015 تخمینہ
• کل
$20.095 بلین
• فی کس
$3٫363
جی ڈی پی (برائے نام)2015 تخمینہ
• کل
$6.650 بلین
• فی کس
$1٫113
جینی (2012)27.4
low
ایچ ڈی آئی (2014)Increase 0.655
میڈیم · 120th
کرنسیسوم (KGS)
منطقۂ وقتیو ٹی سی+6 (KGT)
ڈرائیونگ سائیڈدائیں
کالنگ کوڈ+996
آویز 3166 کوڈKG
انٹرنیٹ ایل ٹی ڈیKg.

جمہوریہ کرغیزستان (یا قرقیزستان یا قیرغیزستان) (Kyrgystan) وسط ایشیا میں واقع ایک ترک نژاد مسلمان ریاست ہے- اس کے شمال میں قازقستان، مغرب میں ازبکستان، جنوب میں تاجکستان اور مشرق میں عوامی جمہوریہ چین واقع ہیں۔ اس کا دار الحکومت اس کا سب سے بڑا شہر بشکیک ہے ۔

"کرغیز" یا "قرقیز" کے معنی "چالیس قبیلے" ہیں جو ترک روایت کے مطابق زمانہ قدیم میں متٌحد ہو کر ایک قوم بن گئے تھے۔ کرغیزستانی جہنڈے پر اس اتحاد کی نشاندہ چالیس کرنیں ہیں۔ بعض تاریخدانوں اور زبانشناسوں کے مطابق قرقیز کے اصل لفظی معنی لال ہیں جو اس علاقہ میں مقیم ترک قبیلوں کا قومی رنگ ہوا کرتا تھا۔

تاریخ

آٹھویں صدی میں جب عرب افواج نے وسط ایشیا فتح کیا تو یہاں مقیم آبادی مسلمان ہونے لگی۔ بارویں صدی میں چنگیز خان نے اس علاقے کا قبضہ کر لیا اور یوں چھ صدیوں تک یہ چین کا حصہ رہا۔ اٹھارویں صدی کے آخر میں دو معاہدوں کے تحت یہ علاقہ روسی سلطنت کا مفوّضہ صوبہ کرغزیہ بن گیا۔ اس دور میں کئی سرکش کرغیز چین یا افغانستان منتقل ہو گئے۔ 1919ء سے یہاں سوویت دور شروع ہوا جو 31 اگست 1991ء میں جمہوریہ کرغیزستان کی آزادی کے ساتھ اپنے اختتام پر پہنچا۔

جغرافیہ

کرغیزستان کی مساحت 198500 کلومیٹر مربع ہے جس میں سے %65 تیان شان اور پامیر کے پہاڑی سلسلوں کا علاقہ ہے۔ اس علاقے کے شمال مشرق میں 1606 میٹر کی بلندی پر اسیک کول کی نمکین جھیل واقع ہے جو دنیا میں اس نوعیت کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ کرغیز زبان میں اس کے معنی "گرم جھیل" ہیں کیونکہ اتنے برفانی علاقے میں اور اس بلندی پر ہونے کے باوجود یہ سال بھر جمتی نہیں ہے۔ اس نمکین جھیل کے علاوہ کرغیزستان باقی کئی وسط ایشیائی ممالک کی طرح مکمل طور پر خشکی سے محصور ہے۔ اس کی سرحدیں کسی سمندر سے نہیں ملتیں۔

کرغیزستان میں سونے اور دیگر قیمتی فلزات کی کئی رسوبات موجود ہیں۔ پہاڑوں کے باعث ملک میں صرف آٹھ فیصد علاقہ کشت کاری کے لائق ہے اور تقریباً سب مزروعہ زمیں جنوب میں واقع وادئ فرغانہ تک محدود ہے۔ اس وادی میں سے کرغیزستان کے دو بڑے دریا، قارو دریو (کالا دریا) اور نارین گزرتے ہیں۔ ان کے سنگم سے دریائے سیحوں نکلتا ہے جو بعض اسلامی روایات کے مطابق جنت کے چار دریاوں میں سے ایک ہے۔

معاشرتی اور سیاسی تقاسیم

کرغیزستان کی آبادی گزشتہ دہائیوں میں پچاس لاکھ تک پہنچ چکی ہے تاہم بیشتر کرغیزستانی ابھی بھی کسان یا خانہ بدوش ہیں۔ اُنتّر فیصد کرغیزستانی ترک نژاد کرغیز (قرقیز) قوم سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ بقیہ پچیس فیصد نسلاً ازبک اور روسی ہیں۔ ان کے علاوہ تاتار، اوغر، قزاق، تاجک اور یوکرینی قومیں بھی یہاں آباد ہیں۔ اگرچہ یہاں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں، سرکاری زبانیں صرف کرغیز اور روسی ہیں۔

اسّی فیصد کرغیزستانی مسلمان ہیں- ان میں سے اکثریت حنفی فقہ سے منسلک ہے جو یہاں سترہویں صدی میں رائج ہوا۔ شہروں سے باہر اسلامی روایات مقامی ترک قبائلی روایات اور عقائد سے ملی ہوئی ہیں۔ بقیہ کرغیزستانی زیادہ تر روسی یا یوکرینی تقلیدی کنائس کے مسیحی ہیں۔ سوویت دور میں یہاں سرکاری لامذہبیت (دہریت) عائد تھی اور کرغیزستان کا آئین اب بھی حکومت میں دین کی مداخلت کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ تاہم آزادی کے بعد اسلام معاشرتی اور سیاسی سطحوں پر بتدریج اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ اس کے باوجود کچھ سیاسی اور معاشرتی گروہ اب بھی سوویت دور کی دہریت کے حامی ہیں۔

کرغیزستان سات صوبوں میں مقسوم ہے جو اوبلاست (област) کہلاتے ہیں (جمع: اوبلاستار / областтар)۔ دار الحکومت بشکیک اور وادئ فرغانہ میں واقع شہر اوش انتظامی طور پر خود مختار علاقے ہیں جو "شار" کہلاتے ہیں۔ صوباؤں کے نام ہیں: باتکین، چوئی، جلال آباد، نارین، اوش، تالاس اور ایسیک کول۔

آبادیات

مذہب

کرغیزستان کی بھاری اکثریت مسلمان آبادی پر مشتمل ہے، 1998ء کی مردم شماری کے مطابق کرغیزستان کی کل آبادی کا 86.3% اسلام کے پیروکاروں پر مشتمل ہے اور ان کی اکثریت اہلسنت ہے۔ مسلمان پہلے پہل یہاں آٹھویں صدی عیسوی میں وارد ہوئے۔ آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ کرغزستان ایک کثیر النسلی اور اسلام کے ساتھ کثیر مذہبی ملک ہے (بشمول اہل سنت، اہل تشیعبدھ مت، بہائیت، مسیحیت (بشمول روسی راسخ الاعتقاد، اور کاتھولک کلیسیایہودیت، اور دیگر مذاہب سب ملک میں موجود ہے۔ سنی اسلام ملک کا سب سے بڑا مذہب ہے، سنیوں کی تعداد، کل آبادی کا 75-80% ہے۔

مزید دیکھیے