کمبوڈیا

  
کمبوڈیا
کمبوڈیا
پرچم
کمبوڈیا
نشان

Cambodia on the globe (Asia centered).svg
 

شعار
(خمیر میں: ជាតិ សាសនា ព្រះមហាក្សត្រ
ترانہ:  نوکور ریاچ 
زمین و آبادی
متناسقات  
پست مقام
رقبہ
دارالحکومت پنوم پن 
سرکاری زبان خمیر زبان 
آبادی
حکمران
طرز حکمرانی آئینی بادشاہت 
اعلی ترین منصب نورودوم سیہامونی 
سربراہ حکومت ہون سین 
مقننہ کمبوڈیا پارلیمان 
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 9 نومبر 1953 
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+07:00 
ٹریفک سمت دائیں 
ڈومین نیم kh. 
سرکاری ویب سائٹ
آیزو 3166-1 الفا-2 KH 
بین الاقوامی فون کوڈ +855 

کمبوڈیا جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ایک ملک ہے۔ اس ملک کی سرحدیں ویت نام، لاؤس، خلیج تھائی لینڈ اور تھائی لینڈ سے ملتی ہیں۔ اس کا دار الحکومت نوم پن ہے۔

قدیم تاریخ

پندرہ سو قبل مسیح میں جنوب مشرقی چین سے لوگ آکر آباد ہوئے یے جو تانبے اور چاول کی کاشت سے واقف تھے تھے پانچ سو قبل مسیح میں لوگوں نے لوہے کا استعمال سیکھا۔ اسی دوران ہندوستان کے ساتھ سیاسی بحری اور تجارتی تعلقات قائم ہوئے۔ ہندوستان سے آنے والے زیادہ تر لوگ دریائے می کانگ کی وادی میں آباد ہوئے جہاں وہ مچھلیاں پکڑتے، چاول کاشت کرتے اور مویشی پالتے تھے۔

فونان سلطنت

ہندوستان سے ہجرت کرکے کمبوڈیا آباد ہونے والے لوگوں نے فونان سلطنت قائم کی۔ یہ سلطنت دریائے میکانگ اور دریائے باسک کے نچلے حصوں میں قائم ہوئی۔ سلطنت میں کاشتکار شہروں کے اطراف میں جبکہ تاجر ساحلی علاقوں میں آباد ہوئے۔ بحری تجارت کی وجہ سے ہندوستان کی تہذیب و تمدن اور مذہب بھی کمبوڈیا پہنچا۔

چنلا سلطنت

چنلا کا علاقہ فونان سلطنت کے ماتحت تھا۔ چھٹی صدی عیسوی میں اس علاقے کے حکمران سترا سینا نے بغاوت کرکے فونان سلطنت پر قبضہ جما لیا اور چنلا آزاد سلطنت قائم کر دی۔ 706عیسوی کے بعد یہ حکومت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، بحری اور بری چنلا۔ اس دوران خمر نام کے ایک گروہ نے چنلا حکومت کا خاتمہ کرکے 802 عیسوی میں خمر سلطنت قائم کردی ۔

خمر سلطنت

جیاورمن دوم 802 سے 850 تک خمر سلطنت کا حکمران رہا۔ اس کا جانشین اپنی سلطنت کو جھیل تونلے ساپ سے شمال تک لے گیا۔ اس کے بعد اندرا ورمن (877ء - 889ء) اور پھر اس کا بیٹا یاسو ورمن اول (889ء - 900ء) خمر سلطنت کا حکمران ہوا۔ یاسو ورمن نے اپنے نام پر یاسو دراپورا شہر آباد کر کے اسے دار الحکومت بنایا، ساتھ ہی شمال میں پانی کے ذخیرے بنائے۔

فہرست متعلقہ مضامین کمبوڈیا