کوسووہ

  
کوسووہ
کوسووہ
پرچم
کوسووہ
نشان

Europe-Republic of Kosovo.svg
 

ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات  
رقبہ
دارالحکومت پریسٹینہ 
سرکاری زبان البانوی زبان،  سربیائی 
آبادی
حکمران
سربراہ حکومت عبد اللہ ہوتی 
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 17 فروری 2008 
عمر کی حدبندیاں
دیگر اعداد و شمار
کرنسی یورو 
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+01:00 
ٹریفک سمت دائیں 
سرکاری ویب سائٹ
آیزو 3166-1 الفا-2 XK 
بین الاقوامی فون کوڈ +383 

کوسووہ (انگریزی: Kosovo) (البانوی: Kosova یا Kosovë) (سربین: Косово и Метохија) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنوبی سربیا کا علاقہ ہے اور اس کو یورپ کے نیم خود مختار علاقوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ اردو کی تاریخی کتب میں اس کا نام قوصوہ اور قوصووہ بھی ملتا ہے عملی طور پر علاقہ پر سربیا کی حکومت نہ ہونے کے برابر ہے اور اسے اقوام متحدہ کا متعین مشن مقامی نمائندوں کی مدد سے چلاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دفاعی معاملات نیٹو کی زیر نگرانی کوسووہ فورسز (KFOR) کی ذمہ داری ہیں۔

علاقہ کی سرحدیں مونٹی نیگرو، البانیہ اور مقدونیہ سے ملتی ہیں۔ آبادی بیس لاکھ سے کچھ زائد ہے، جن میں زیادہ تر البانوی نژاد ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر قابل ذکر آبادکاروں میں سرب، ترک، بوسینیائی اور رومانیہ کے لوگ شامل ہیں۔ پریسٹینہ (Pristina) سب سے بڑا شہر اور صدر مقام ہے۔

علاقہ لمبے عرصہ سے سربیا کی حکومت اور اکثریتی البانوی آبادی کے درمیان سیاسی اور علاقائی تنازع کی وجہ ہے اور مسئلہ کے حل کے لیے 2006ء سے بین الاقوامی مذاکرات جاری ہیں۔

فہرست متعلقہ مضامین کوسووہ

  • "