کولومبیا

  
کولومبیا
کولومبیا
پرچم
کولومبیا
نشان

COL orthographic (San Andrés and Providencia special).svg
 

شعار
(ہسپانوی میں: Libertad y Orden
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات  
بلند مقام کرسٹوبال کولون چوٹی 
پست مقام
رقبہ
سطح سمندر
سے بلندی
دارالحکومت بوگوتا 
سرکاری زبان ہسپانوی 
آبادی
حکمران
طرز حکمرانی جمہوریہ 
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 1810 
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
شرح بے روزگاری
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت−05:00 
ٹریفک سمت دائیں 
ڈومین نیم co. 
سرکاری ویب سائٹ
آیزو 3166-1 الفا-2 CO 
بین الاقوامی فون کوڈ +57 

کولومبیا یاکولمبیا (/kəˈlʌmbiə/ kə-LUM-biəیا /kəˈlɒmbiə/ kə-LOM-biə) کا سرکاری نام جمہوریہ کولمبیا (ہسپانوی: República de Colombia)‏ ) ہے۔ یہ براعظم جنوبی امریکا کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ شمال مغربی سمت میں اس کی سرحد پانامہ سے، شمال میں بحیرہ کیریبین، مشرق میں وینزویلا اور برازیل، جنوب میں ایکواڈور اور پیرو اور مغرب میں بحر الکاہل واقع ہیں۔ تیخو کھیل کولمبیا کا قومی کھیل ہے۔

تاریخ

عہد قدیم

موجودہ کولومبیا عہد قدیم سے وسط امریکا، کیریبین سے ایمیزون طاس اور انڈیز تک انسانی تہذیبوں کے لئے راہدای تھا۔

یورپی مہم جوئی اور کولومبیا

۱۴۹۹ عیسوی میں الونسو دے اوخیدا نے کرسٹوفر کولمبس کے ساتھ جزیرہ نما گواخیرا کا سفر کیا ۔ کیریبین کے ساحلی علاقے کے مختلف علاقے دریاف کئے جن میں کولومبیا شامل تھا۔ علاقائی آبادیوں کو فتح کرنے کے بعد ہسپانوی جنگجووں نے ان علاقوں کو ہسپانوی سلطنت کے زیر تسلط کرلیا۔ لیما کا اپنا دار الحکومت بناتے ہوئے پیرو میں نیابت سلطنت قائم کی۔

آزادی

کولمبیا پر ہسپانوی قبضے کی ابتداء سے ہی آزادی کی تحریک شروع ہو گئی تھی ہسپانوی سلطنت کو مختلف آزادی پسند تحریکوں اور مسلح جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ تحریکیں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ آخر کار ۱۸۱۰ عیسوی کولومبیا کو ہسپانوی سلطنت سے آزادی ملی اور ۲۰ جولائی کو یوم آزادی قرار دیا گیا۔

بیسویں صدی عیسوی

ریاست ہائے متحدہ امریکا نے اپنے اثر ورسوخ کے بڑھاتے ہوئے نہر پاناما کی تعمیر اور تھامسن اروٹیا معاہدہ کے تحت کولمبیا کو پاناما کی آزادی کے لئے ۱۹۲۱ عیسوی میں دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ازالے کے طور پر اداء کئے۔ اس معاہدے کے بعد کولمبیا نے پانامہ کی کولمبیا سے علیحدگی اور آزادگی کو قبول کرلیا۔ پیرو کولمبا کے مابین ایمیزون طاس کے کچھ علاقے پر جنگ ہوئی جو جمیعت اقوام کی مداخلت سے ۱۹۳۴ میں اختتام پذیر ہوئی اور متنازع علاقہ کولمبیا کے حوالے کر دیا گیا۔ ۱۹۴۸ سے ۱۹۵۸ تک کولمبیا میں خانہ جنگی ہوئی جس نے ایک لاکھ اسی ہزار شہریوں کی جان لے لی۔

اکیسویں صدی عیسوی

۲۰۰۲ سے ۲۰۱۰ کے دورانیہ میں کولومبئن صدر البارو اوریبے کی دہشت گردی اور فسادات کے خلاف اقدامات نے معاشی ترقی کی راہ ہموار کی۔ صدر خوان مانوئل سانتوس کو ان کی کیوبا کے ساتھ تنازعات کے حل کی کوششوں کے اعتراف میں ۲۰۱۶ میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ کولومبیا کے ہمسایہ ملک وینزویلا کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ ۱۹ فروری ۲۰۱۹ کو وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کولمبیا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا چونکہ اس وقت کے کولمبین صدر نے وینزویلا کی حکومت کی بجائے حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو انسانی امداد دینے کا فیصلہ کیا۔ کولمبیا حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو وینزویلا کا قانونی صدر تسلیم کرتا ہے۔

آئین، حکومت و سیاست

انتظامی تقسیم

کولمبیا ۳۲ یونٹس اور ضلع بوگوٹا پر مشتمل ہے، ضلع بوگوٹا دار الحکومت اور کولمبیا کا سب سے بڑا شہر ہے۔

افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے

ملک کی انتظامہ ملک کے دفاع کی ذمہ دار ہے۔ صدر جمہوریہ تمام افواج کا سپہ سالارِ اعلیٰ ہوتا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات

کولومبیا کے ہمسایہ ملک وینزویلا کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ ۱۹ فروری ۲۰۱۹ کو وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کولمبیا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا چونکہ اس وقت کے کولمبین صدر نے وینزویلا کی حکومت کی بجائے حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو انسانی امداد دینے کا فیصلہ کیا۔ کولمبیا حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو وینزویلا کا قانونی صدر تسلیم کرتا ہے۔

معیشت

کولمبیا ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور خطے میں ایک اقتصادی طاقت ہے۔

آبادیات

بڑے شہر اور قصبے

بوگوٹا کولمبیا کا سب سے بڑا شہر اور دار الحکومت ہے اس کے علاوہ میڈیئن، کالی ، بارانکیلا اور کارتاخینا بڑے شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔

آبادی

کولمبیا کی آبادی ۵۰ ملین یعنی ۵ کروڑ ہے

زبانیں

کولمبیا میں ہسپانوی زبان کے ساتھ ساتھ مختلف زبانیں بولی جاتی ہے کولمبیائی دستور ۱۹۹۱ کے مطابق ہسپانوی زبان ملک کی سرکاری زبان شمار کی گئی ہے۔

مذہب

پیو ریسرچ سینٹر کے ۲۰۱۰ کے سروے کے مطابق کولمبیا میں ۵۔۹۲ فیصد آبادی عیسائی مذہب کی پیروکار ہے۔ جن میں ۸۹ فیصد کیتھولک ۸۔۱۰ فیصد پروٹسٹنٹ اور ۲۔۰ فیصد دیگر عیسائی فرقے شامل ہیں جبکہ ٹوٹل آبادی میں میں ۶۔۶ فیصد آبادی لا دین ہیں

صحت

کولمبیا عالمی صحت کی نگہداشت کے لحاظ سے لاطینی امریکا میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کولمبیا عالمی صحت کے لحاظ سے دنیا کے ۱۹۱ ممالک میں ۲۲ نمبر پر ہے۔

ثقافت

کولمبیا کی ثقافت ہسپانوی قبضے سے قبل موجود مقامی ثقافتوں ، ہسپانیوں کی آمد کے بعد درآمد کی گئی یورپی اور افریقی ثقافتوں کے مجموعے کا نام ہے جس کے مظاہر مذہب، رقص ، موسیقی اور زبان میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔