قازقستان

  
قازقستان
قازقستان
قازقستان کا پرچم 
قازقستان
نشان

Kazakhstan (orthographic projection).svg
 

شعار
(انگریزی میں: The land of wonders
ترانہ: مہنیک قازقستانیم 
زمین و آبادی
متناسقات  
بلند مقام خان تنگری 
پست مقام
رقبہ
دارالحکومت آستانہ 
سرکاری زبان قازق زبان،  روسی 
آبادی
حکمران
طرز حکمرانی صدارتی نظام 
اعلی ترین منصب قاسم جومارت توقایف 
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 1991 
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
شرح بے روزگاری
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+05:00
متناسق عالمی وقت+06:00 
ٹریفک سمت دائیں 
ڈومین نیم kz. 
سرکاری ویب سائٹ
آیزو 3166-1 الفا-2 KZ 
بین الاقوامی فون کوڈ +7 

قازقستان (Қазақстан) وسطی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ ملک کا سرکاری نام جمہوریہ قازقستان ہے اور یہ بلحاظ رقبہ دنیا کا نواں سب سے بڑا ملک ہے۔ اس کا رقبہ 2,727,300 مربع کلومیٹر ہے جو مغربی یورپ کے کل رقبے سے بھی زیادہ ہے یہ دنیا کا سب سے بڑا خشکی میں محصور ملک بھی ہے۔ اس کے شمال میں روس، مشرق میں چین، جنوب مشرق میں کرغیزستان، جنوب میں ازبکستان اور ترکمانستان اور جنوب مغرب میں بحیرہ قزوین واقع ہیں۔ 1997ء تک دار الحکومت الماتے تھا جسے بعد میں نور سلطان منتقل کر دیا گیا۔ الماتے ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔

قازقستان کی وسیع و عریض سرزمین بڑی متنوع ہے، اس میں گھاس کے میدان، قطبی جنگلات، برف پوش پہاڑ، دریائی میدان اور صحرا سب کچھ شامل ہیں۔ 1,64,00,000 آبادی کے ساتھ قازقستان بلحاظ آبادی دنیا میں 62 ویں نمبر پر آتا ہے اور اس کی کثافتِ آبادی صرف 6 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔

تاریخی طور پر یہ خانہ بدوشوں کا ملک رہا ہے۔ سولہویں صدی تک یہاں کے لوگ تین واضح قبیلوں کی صورت میں منظم ہو چکے تھے۔ ان قبیلوں کو مقامی زبان میں "جُز" کہتے ہیں۔ اٹھارویں صدی میں روسیوں نے قازقستان پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں انیسویں صدی کے وسط تک پورا قازقستان سلطنت روس کا حصہ بن چکا تھا۔

قازقستان نے 16 دسمبر 1991ء کو سوویت اتحاد سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔ یہ سوویت اتحاد سے الگ ہونے والی اس کی آخری ریاست تھی۔ سوویت دور کے رہنما نورسلطان نذربایف ملک کے نئے صدر بنے۔ آزادی کے بعد سے قازقستان ایک متوازن خارجہ پالیسی پر گامزن ہے اور اپنی معیشت، خصوصاً معدنی تیل اور اس سے متعلقہ صنعتوں، کی ترقی پر توجہ دے رہا ہے۔

قازقستان میں 131 نسل کے لوگ رہتے ہیں جن میں کل آبادی کا 63% قازق، روسی لوگ، ازبیک لوگ، یوکرینی، جرمن لوگ، تاتاری اور اویغور شامل ہیں۔ قازقستان میں اسلام کے ماننے والے زیادہ ہیں۔ کل 70% مسلمان اور 26% مسیحی ہیں۔ قازق زبان وہاں کی دفتری زبان ہے اور روسی زبان کو برابر کا سرکاری درجہ حاصل ہے۔ دونوں زبانیں انتظامی اور دفتری سطح پر استعمال کی جاتی ہے۔ قازقستان اقوام متحدہ، عالمی تجارتی ادارہ، آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ، شنگھائی تعاون تنظیم، یورپی معاشی اتحاد، تنظیم تعاون اسلامی کا رکن ہے۔

تاریخ

دشت قپچاق in Eurasia circa 1200. The Kazakhs are descendants of قپچاق، قبیلہ، نوغائی اردو and other Turkic and medieval Mongol tribes.

قازقستان قدیم سنگی دور سے ہی آباد ہے۔ یہاں دیہی زندگی نئے سنگی دور میں خوب پھلی پھولی کیونکہ اس وقت کا ماحول اور آب و ہوا دیہی زندگی کے خوب مناسب تھی۔ ما قبل تاریخ کے اخیر زمانہ میں وسطی ایشیا میں پروٹو-انڈو-یورپین لوگوں نے آباد ہونا شروع کیا۔ ، اور بعد میں ہند-ایرانی لوگ بھی آئے۔ دیگر گروہوں میں خانہ بدوش سکوتی اور بخامنشی سلطنت کے لوگ تھے جو ملک کے جنوبی علاقہ میں آباد ہوئے۔ 329 ق م میں سکندر اعظم نے سکوتی سے جنگ کی۔ یہ جنگ دریائے سیحوں کے کنارے ہوئی تھی۔

قازق خانیت

روایتی قازقعروسی لباس
قزل کنش محل کے قرقرایلی قومی پارک میں کھنڈرات۔
Approximate areas occupied by the three Kazakh jüz in the early 20th century.
  قازق جوز
  قازق جوز
  قازق جوز
ایک قازق خاندان یورت(خیمہ)میں ، 1911/1914

تقریباً 11ویں صدی میں موجودہ قازقستان میں کومان نے قدم رکھا جہاں انہوں نے بعد میں قپچاق قبیلہ سے مل کر ایک وفاق بنایا۔ یہاں کے پرانے شہر تاراز، ترکستان زمانہ قدیم سے شاہراہ ریشم سے جڑے ہوئے تھے جو ایشیا کو یورپ سے جوڑتا تھا۔ قازقستان میں سیاسی ہلچل 13 ویں صدی میں منگولوں کے بیدار ہونے سے شروع ہوئی۔ منگول سلطنت کے زیر تسلط دنیا کا سب سے برا انتظامی ضلع قائم ہوا۔ یہ سلطنت خانیت قازق کے زیر نگیں تھی۔ اس زمانہ میں خانہ بدوش اور مویشی پالنے والے یہاں کے اقتصاد پر قابض رہے اور علاقہ میں معاشی فراہمی کے یہی لوگ ذمہ دار تھے۔

نسلی گروہ

قازقستان کی آبادی بلحاظ نسلی گروہ 1926ء–2009ء
نسلی گروہ مردم شماری 19261 مردم شماری 19702 مردم شماری 19893 مردم شماری19994 مردم شماری 20095
تعداد % تعداد % تعداد % تعداد % تعداد %
قازق لوگ 3,627,612 58.5 4,161,164 32.4 6,534,616 39.7 8,011,452 53.5 10,096,763 63.1
روسی لوگ 1,275,055 20.6 5,499,826 42.8 6,227,549 37.8 4,480,675 29.9 3,793,764 23.7
ازبک لوگ 129,407 2.1 207,514 1.6 332,017 2.0 370,765 2.5 456,997 2.8
یوکرینی 860,201 13.9 930,158 7.2 896,240 5.4 547,065 3.7 333,031 2.1
جرمن لوگ 51,094 0.8 839,649 6.5 957,518 5.8 353,462 2.4 178,409 1.1
1 ماخذ: 2 ماخذ: 3 ماخذ: 4 ماخذ: 5 ماخذ:

فہرست متعلقہ مضامین قازقستان

متناسقات: